ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے عماد وسیم نے میچ کے بعد ویب ڈیسک نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میچ کے ابتدا میں محمد عامر نے پشاور زلمی کی پہلی تین بڑی وکٹیں گرا کر ہم اچھا آغاز فراہم کیا ، مگر اس کے بعد ہماری باولنگ اُس معیاد کی نہیں ہوئی ، جس کیوجہ سے ہمیں 200 رنز کا بڑا اسکور پڑ گیا ،
صیم ایوب ، بابراعظم اور حارث کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد پشاور زلمی کے حسیب اور پاول نے ذمہ درانہ بلے بازی کرتے ہوئے بہترین پاٹنر شپ لگائی اور اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالا ، اس پر بچ پر 170 رنز کے ٹارگٹ کو آسانی سے حاصل کیا جاسکتا تھا ۔ مگر 200 کے قریب اسکورحاصل کرنا کچھ زیادہ مشکل تھا ، عماد وسیم نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ میں بھی وہی مشکل پیش آئی جو پچھلے میچز میں ہمارے ساتھ ساتھ آرہی ہے ، ہم میچ کو فنش نہیں کرپارہے ، اور باولنگ بھی ہمیں یارکر لینتھ پر کرنے کی ضرورت تھی مگر ہمارے باولرز اس کو برقرار نہیں رکھ پارہے ۔ کیونکہ اس پچ پر یارکر لینتھ پر پاور ہٹنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ابھی ہم ٹورنمنٹ سے باہر نہیں ہوئے تین مزید میچز باقی ہیں ، اب کوشش ہوگی کہ دیگر تمام میچز جیت کر اپنی ٹیم کا پی ایس ایل 8 میں کم بیک کریں
دوسری جانب آج پی ایس ایل 8 کا اٹھارواں میچ لاہور قلندز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے مابین کھیلا جائے گا ۔ جو کہ شام 7 بجے شروع ہوجائے گا ۔