شاداب خان نے لاہور قلندر سے شکست کیوجہ بتاد

ذرائع کے مطابق شاداب خان نے میچ کے اختتام پر بات چیت میں یہ کہا کہ لاہور قلندر کی جانب سے بیٹنگ کی آغاز بہت شاندا تھا تھا ، ان کے اوپپنگ بلے باز مرزا بیگ اور فخرزمان نے پاور پلے میں وکٹ نہیں گرنے دی اور ٹیم کو جاندار آغاز مہیا کردیا ۔ اور ابھی حالیہ شامل ہونے والے عبداللہ شفیق

اور سیم بلنگ کے بعد لاہور کی بیٹنگ بہت مضبوط اور جارہانہ ہوگئی ہے ۔ اور 20 اوورز میں 200 رنز بناکر ایک بڑا ٹوٹل ہماری ٹیم کے سامنے کھڑا کردیا ۔ شاداب خان نے مزید کہا ہمارے باولرز نے عمدہ باولنگ کی اور مجھے ان پر پورا اعتماد ہے اور جہان تک بلے بازوں کی بات ہے تو کولن منرو اور گرباز دونوں اچھی فارم میں ہیں مگر بدقسمتی سے لاہور قلندر کے خلاف میچ میں ان کی بیٹنگ کلک نہ کرسکی ۔ اور ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آڈر میں بلے بازوں نے بہت مایوس کیا ، ہمیں اپنے مڈل آڈر پر کام مزید کرنا ہوگا اور اسکے ساتھ مزید فیلڈنگ کی بہتر کرنا پڑے گی اور آئندہ میچوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سب کو بہتر کھیلتے ہوئے دکھائی دے گی ۔

شاداب نے بابراعظم کے حؤالے سے کہا کہ پاکستانی عوام کو پاکستانی کپتان کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور ان پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ شاداب خان نے کہا کہ "مجھے لگتا ہے کہ ہم ایسے ہیرے کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔ پاکستان کو اتنے بڑے ہیرے سے نوازا گیا ہے ،بابر کوہ نور سے بھی بڑا ہیرا ہے‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے