ویب ڈیسک نیوز کے مطابق اتوار کو پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندر کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 96 رنز کی دھوندار اننگز کھیلی ۔جس میں 3 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے ۔ اوپننگ بلے باز کی اس پرفارمنس کے بعد فخرزمان نے مجموعی طور پر 89 چھکے لگاکر کامران اکمل کا
ریکارڈ برابر کرڈالا ہے ، آصف علی 86 ، شین واٹسن 81 اور شعیب ملک 77 چھکے لگا کر دیگر نیچلے نمبروں پر ہیں ۔ دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار پرفارمنس پر لاہور قلندرز نے فخر زمان کو قلندرز سٹی میں پلاٹ اور آئی فون کا تحفہ دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے ٹیم میٹنگ میں فخر زمان کو تحفہ دیا۔ فخر زمان کو آئی فون بھی انعام میں دیا گیا۔ ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں فخر زمان نے غیر معمولی پرفارمنس سے اپنا حق لیا ہے، فخر زمان کو اس تحفہ کا بہت انتظار تھا،اس طرح کی پرفارمنس جو بھی دے گا، لاہور قلندرز فیملی انعامات دینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اس موقع پر ثمین رانا کی طرف سے مین آف دی میچ شاہین آفریدی کے لیے بھی کیش پرائز کا اعلان کیا گیا۔
شاہین شاہ آفریدی کو اس سے پہلے پلاٹ بھی انعام میں ملا تھا جو انہوں نے نوجوان جلات خان کو دے دیا تھا۔ اور پچھلے سال پی ایس ایل 7 ٹورنمنٹ جیتنے پر شاہین کو آئی فون اور قیمتی گاڑی بھی دی جاچکی ہے ۔