پشاور زلمی کے خلاف میچ سے پہلے کیا پلاننگ ہوئی تھی ؟ فخرزمان نے بتادیا

ذرائع کے مطابق لاہور قلندر کی اوپننگ بلے باز فخرزمان نے میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی ٹیم نے لگاتار تین دن تک قذافی اسٹیڈیم میں باولنگ ، فلیڈنگ اور باولنگ کی پریکٹس کی تھی ، اور پشاور کے خلاف میچ شروع ہونے سے قبل یہ پلان بنایا گیا تھا کہ پاور پلے میں اگر ہم وکٹ نہیں

گنواتے تو باقی کے 14 اوورز میں بڑا اسکور بن سکتا ہے ۔ اور پھر ہم لوگ اپنے پلان میں کامیاب رہے ۔ جس کی بدولت ہم ایک بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں کامیاب رہے ، یہی پلان تھا کہ اگر 170 سے 180 تک بھی اسکور کرلیں تو ہماری باولنگ ایسی ہے کہ ہم اس ٹوٹل کا دفاع کرسکیں ۔ بیٹنگ میں سب سے بہترین اننگز مجھے تو عبداللہ شفق کی لگی ، کیونکہ آغاز میں انھوں نے پشاور زلمی کے باولرز کو حاوی نہیں ہونے دیا اور جب گیند پرانا ہوا تو میں نے بھی پاور ہٹنگ شروع کردی ۔ اس وقت ہماری ٹیم کا کمبی نیشن زبردست جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے کسی چیز کا پریشر ٹیم پر اور کھلاڑیوں پر نہیں آرہا ۔ جہاں تک میری بات رہی تو کوشش ہوتی ہے کہ اپنی نیچرل گیم کھیلوں ۔ خیال رہے کل کے میچ میں لاہور قلندر نے پشاور زلمی کو 40 رنز کے بڑے مارجن سے شکت دی تھی ۔
آج بھی ٹورنمنٹ کا ایک بڑا میچ لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ دیکھنے کو ملے گا ۔اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوجائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے