رحمان گرباز نے اپنی بہترین بیٹنگ کا کریڈٹ بابراعظم کو قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میچ شروع ہونے سے پہلے بابراعظم بھائی سے ایک میٹنگ ہوئی تھی ۔ جس میں ان سے بیٹنگ کی کچھ مزید تکنیک سیکھی تھیں ۔ اور ان کے بتائے گے طریقے کے مطابق میں نے آج اپنی اننگز کا آغاز کیا جس نے مجھے بہتر اسٹرائیک ریٹ

کیساتھ بڑا اسکور بنانے میں بہت مدد کی ۔ رحمان گرباز کا مزید کہنا تھا کہ ہماری باولنگ کا آغاز اچھا نہیں رہا ، مگر پھر شاداب بھائی نے بہترین طریقے سے باولنگ کو استعمال کرتے ہوئے کم بیک کیا ۔ انھوں نے کہا کہ میں غیرملکی لیگز میں بھی حصہ لیتا رہتا ہوں ، مگر پاکستان آکر کھیلنا ہمیشہ بہت اچھا لگتا ہے ۔ پی ایس ایل میں باولنگ کا معیار دنیا کی کسی بھی لیگ سے بہت زبردسست ہے حسن علی تو ویسے زیادہ تر شرارتوں کے موڈ میں رہتے ہیں مگر جب فیلڈ اور باولنگ کروا رہے ہوتے ہیں تو کافی سنجیدہ ہوجاتے ہیں ۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں افغان پلئیرز کے کھلاڑیوں کے پاس ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل تیاری کرنے کا نہایت ہی زبردست چانس ہے ۔ جس سے سیریز کو جیتنے میں مدد ملے گی ۔

آج پی ایس ایل کا 13 واں میچ کھیلا جائے گا جو کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹر کے مابین ہوگا ۔ کوئٹہ کے لئے آج کا میچ جیتنا نہایت ضروری ہے اگر ایسا نہیں ہوتا تو وہ ٹورنمنٹ سے باہر ہوسکی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے