کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست، آفریدی نے داماد شاہین شاہ کی غلطی پکڑ لی

قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کی کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انکی غلطی پکڑ کر انکو مشورہ بھی دیا۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی بولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا۔ مجھے جو شاہین نظر آرہا تھا

وہ اسٹمپ سے بہت دور گیند کر رہا تھا۔ دور سے گیند کا مقصد گیند کو ایسے زاویے سے اندر لانا ہے کوئی آسان بات نہیں ہوتی۔ میرے خیال میں شاہین کو کریز کے قریب بولنگ کرنی چاہیے، وہ اسٹمپ کے جتنا قریب گیند کرے گا اتنا ہی بہتر ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے داماد کو باؤلنگ کے حوالے سے مشورہ دیا کہ ‘شاہین کو کریز کا بہتر استعمال کرنا چاہیے، وہ کریز کا بہتر استعمال نہیں کر رہے، شاہین نے کراچی کنگز کے خلاف آخری اوور میں یارکرز پر زیادہ زور دینے کی کوشش کی جس کی وجہ سے فل ٹاس گیندیں ہوئیں۔ اور شاہین کو چھکا، وہ اس کی ویڈیو دیکھے اور خود ہی اندازہ لگا لے کہ جب وہ بہتر ہو رہا تھا تو اس کی بہتری کی کیا وجہ تھی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ سب کھلاڑیوں کی شادی کروانے کے بعد شادی کریں گے۔

نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان نے بابر اعظم سے رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اورکپتان کے تاحال کنوارے ہونے کا سوال کیا؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ’ میں نے سوچ لیا ہے اس بار ان سب کی شادی کروانے کے بعد میں خود بھی شادی کرلوں گا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے