سمجھ سے باہر ہے کہ ٹی ٹونٹی کے اس کھلاڑی کو ٹیم میں
شامل کیوں نہیں کیا جارہا ، منرو

کراچی: نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر کولن منرو نے جمعرات کو کراچی کنگز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں 28 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جہاں اپنی اننگز کی بات کی وہیں اعظم خان کی بھی تعریف کی ۔

اعظم نے چھ چوکے لگائے اور ایک بار گیند کو باؤنڈری کے اوپر سے پھینک کر چھکا لگایا ۔ اورپھر موسیٰ خان کی گیند پر ایک اونچی شاٹ مارتے ہوئے حیدر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ اعظم کی اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے کولن منرو کا کہنا تھاکہ، جس کھلاڑی نے دھوندار بلے بازی کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 58 رنز بھی بنائے، میں حیران ہوں وہ اعظم خان جیسا ٹیلنٹ پاکستانی ٹیم کیلئے نہیں کھیل رہا ۔ "حیرت انگیز،” نیوزی لینڈر نے اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ پاکستانی ٹیم میں کیوں نہیں ہیں۔ میں ابھی کچھ اور غیر ملکی لڑکوں سے بات کر رہا تھا۔ اس کے وزن کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے لیکن، میرے خدا، اگر وہ ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے، تو کیوں نہ اس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے،‘‘ انہوں نے کہا۔ واضح رہے کہ 24 سالہ اعظم پاکستان کے لیے اب تک تین ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔

منرو اور اعظم نے جمعرات کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں جاری آٹھویں ایڈیشن (پی ایس ایل) کے چوتھے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کراچی کنگز کے خلاف چار وکٹوں سے شکست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے