ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 8 کے کل کھیلے گئے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ائٹر کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے ڈالی ۔ ملتان میں منعقد اس میچ میں ملتان سلطانز کی جیت میں احسان اللہ کی عمدہ باولنگ اور روسو کی پاور ہٹنگ نے سب سے اہم کردار ادا کیا ۔
میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں یہ ہماری پہلی جیت ہے جس کی ہم سب کو بہت خوشی ہے ۔ آج کے میچ میں بیٹنگ تو اچھی ہوئی مگر کامیابی کا کریڈٹ باولرز کو دینا بنتا ہے ۔ جنھوں نے بتائے گئے پلان کے مطابق باولنگ کروائی اور آج کی جیت کو ٹیم کیلئے ممکن بنایا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہنواز دھانی ہمارے مین باولر تھے مگر انجری کے بعد اس کی کمی محسوس تو ہوئی ، اگر دیکھا جائے تو ہمارے باولنگ لائن میں تجربہ رکھنے والے کھلاڑیوں کی کمی ہے مگر یہ نوجوان لڑکے پاکستان کا مستقبل ہیں ۔ جو آگے جاکر اپنا نام ضرور بنائیں گے ۔ ان کا آخر میں کہنا تھا کہ ہم کنڈیشنز کو پرکھنے کے بعد ہی اپنے پلان کو تیار کرتے ہیں ۔ ریلی روسو نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے میچ کو زبردست طریقے سے فنش کیا
آج جمرات کے دن پی ایس ایل 8 کا چوتھا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا ۔ کراچی کنگز کا تو یہ دوسرا میچ ہوگا مگر اسلام آباد یونائیٹڈ آج اپنا پہلا میچ کھیلنے جارہی ہے ۔