پی ایس ایل 8 کے آغاز سے ہی کھلاڑیوں میں انجر ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں پہلے میچ میں ملتان سلطان کے شاہنواز دھانی زخمی ہوکر ٹورنمنٹ سے باہر ہوئے اور اب کراچی کنگز کے نوجوان پیسر میر حمزہ بھی انگلی میں فریکچر کے باعث پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے سیزن 8 سے باہر نکل چکے ہیں ۔
اس حوالے سے کراچی کی فرنچائز نے تصدیق بھی کردی ہے ۔ کہ حمزہ اب باقی کے کسی بھی میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ جبکہ اب کراچی کنگز ان کے متبادل کے طور پر کھلاڑی کا اعلان بہت جلد کرے گی ۔ اور کراچی کنگز کی جانب سے اپنی حالیہ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ "فاسٹ باؤلر میر حمزہ انگلی میں فریکچر ہونے کی وجہ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل آٹھ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہماری تمام ہمدردیاں اس کھلاڑی کیساتھ ہیں، اور ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ کراچی کنگز کی فیملی آپ کے ساتھ ہے، میر!” گزشتہ سیزن میں حمزہ نے کنگز کے لیے چار میچوں میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس سے قبل آج ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی بھی پی ایس ایل 8 سے باہر ہو گئے تھے۔ ان کے باؤلنگ کرتے ہوئے ہاتھ کی انگلی میں بھی فریکچر ہوا تھا۔
ان کے دوسرے کھیل سے پہلے، سلطانوں کو بیک ٹو بیک بری خبر ملی۔ دہانی کے بعد جنوبی افریقہ کے وین پارنل بھی انجری کی وجہ سے باہر ہو گئے۔ محمد الیاس نے دہانی کی جگہ لی جبکہ کارلوس براتھویٹ نے پارنیل کی جگہ لی۔