اس غلطی کیوجہ سے پشاور کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ، عماد وسیم

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے نئے کپتان عماد وسیم نے میچ ختم ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی وکٹ بلاشبہ بیٹنگ کیلئے بہت سازگار تھی جس پر 200 رنز جیسا اسکور بھی عبور کیا جاسکتا تھا ، اور اگر ہماری ٹیم کی طرف ْسے ابتدا میں ہی کوئی بلے باز کھڑا ہوجاتا تو ہم یہ میچ باآسانی جیت سکتے تھے ،

ابتدائی وکٹیں گرنے کی وجہ سے ہی ہم یہ میچ ہارے ہیں ۔ کراچی کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم اور ٹام کیڈمور نے ملکر عمدہ پارٹنر شپ لگائی تھی جس سے ان کی ٹیم ایک بڑا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئی ، عماد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران شعیب ملک ان کو بار بار ایک ہی بات کہہ رہے تھے کہ جو لوز بال ملے اس کو لازمی ہٹ مارو تو ہم یہ میچ جیت سکتے ہیں مگر ہماری ٹیم کی بدقسمتی رہی کہ ہم بہت ہی قریب پہنچ کر اس ٹارگٹ کو حاصل نہ کرسکے ۔ کنگز کے کپتان نے کہا کہ جہاں تک ہماری باولنگ کا تعلق ہے تو میں بالکل مطمن ہوں ، جہاں بیٹنگ وکٹ ہو وہاں پر باولنگ آسان کام نہیں ہوا ۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی ہمارا ٹورنامنٹ کا پہلا میچ تھا جس سے ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے ،

اب ہم سب ملکر کر اپنی غلطیوں پر گفتگو کریں گے تاکہ آگے آنے والے میچز میں ہماری ٹیم میں نا صرف بہتری نظر آئے بلکہ آگے کے تمام میچز بھی جیت سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے