ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے نئے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ میچ جیتنے کیلئے میں نے گراونڈ میں ہی یہ پلان بنالیا تھا کہ ٹام کیڈمور کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کا موقع دوں اور میں خود انکرینگ کروں ، کیونکہ ٹام ہارڈ ہیٹنگ بہت زبردست کررہا تھا اور کراچی کنگز کے باولرز کو اس کی بلے بازی نے یکدم پریشان کردیا تھا
کپتان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرا پشاور زلمی کی جانب سے پہلا میچ تھا اس لئے کوشش کی کہ اپنا سو فیصد گراونڈ میں دوں تاکہ ٹیم کو ٹورنامنٹ میں جیت کی پہلی خوشی مل سکے ۔ اس جیت سے کھلاڑیوں میں کانفیڈنس بڑھ گیا ہے جو ہمارے اگلے آنے والے میچوں میں بہت کام آئے گا ۔ بابر نے کہا کہ کراچی کنگز کے کہتان عماد وسیم اور شعیب ملک کی طرف سے عمدہ پارٹنر شپ دیکھنے کو ملی جس نے میچ کو آخر تک سنسنی خیز بنائے رکھا۔ مگر میں نے باولرز کو ہدایات جاری کی ہوئیں تھیں کہ وہ دیے گے پلان کے مطابق ہی باول کریں اور کچھ بھی ایکسٹرا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اور یہی ہوا باولرز کا پلان کے حساب سے باولنگ کروانا ٹیم کیلئے بے حد فائدہ مند رہا ، تاہم ہمارے باولرز کی جانب سے نو بالز اور وائیٹ بال بھی بہت کروائے گے ۔
اب ہماری کوشش ہوگی کہ ان ایکسٹرا رنز کو روکا جائے ورنہ کسی بھی ٹیم کیلئے اتنے زیادہ ایکسٹرا رنز کیساتھ میچ جیتنا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔
آج پی ایس ایل ٹورنمنٹ کاتیسرا میچ ملتان سلطان اور کوئٹہ گلئیڈئیٹر کے مابین کھیلا جائے گا ۔