شادی کب اور کس لڑکی سے کریں گے؟ نسیم شاہ بھی بول پڑے

پاکستانی کرکٹرز کی شادیوں کا سیزن ان دنوں جاری ہے، پہلے حارث رؤف، پھر شان مسعود اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ ایسے میں کرکٹ شائقین نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی شادی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ سے ان کی شادی کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا جس پر نوجوان فاسٹ بولر نے جواب دیا کہ ابو سے شادی کے بارے میں پوچھو، وہ شادی اس وقت کریں گے جب وہ کہے گا کہ دلہن تیار ہے۔ نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ابو کے کہنے پر ہی شادی کروں گا، وہ میرے لیے جس لڑکی کو پسند کریں گے اس سے شادی کروں گا۔ صحافی نے نسیم شاہ سے کہا کہ لڑکیاں آپ کو کرش کرتی ہیں، جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ کرش کیا ہوتا ہے؟ کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ وہ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ میں داخل ہوئے ہیں اور زخمی ہو گئے ہیں۔ تیز گیند باز کے لیے انجری سے واپس آنا مشکل ہوتا ہے

لیکن میری والدہ نے مجھے بہت ہمت دی۔ انہوں نے کہا کہ دو مواقع ایسے تھے جنہوں نے مجھے مشہور کیا، جب میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کی اور جب میں نے افغانستان کے خلاف چھکے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ دو موقع ایسے تھے جس سے مجھے شہرت ملی، ٹیسٹ کرکٹ میں جب ہیٹ ٹریک کی اور افغانستان کے خلاف جب چھکے مارے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے