دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق کپتان بابر اعظم مردوں کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔
جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 787 اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی پاکر بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں اور ٹاپ ٹین میں شامل دیگر پاکستانیوں میں امام الحق پانچویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے میں بھارت کے محمد سراج سر فہرست ہیں جبکہ قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 8ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی برتری برقرار ہے، پاکستان کے محمد رضوان دوسرے جب کہ کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، حارث رؤف ایک درجے تنزلی سے 15ویں اور شاہین آفریدی 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے ٹورنامنٹ میں ٹیم کے دلچسپ مراحل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اینوٹ کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار پِک کیے جس کے باعث وہ جیتنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے سیزن میں جب لاہور قلندرز کو جوائن کیا تو ڈومیسٹک میں کرکٹرز ہی نہیں تھے جو تھے وہ دیگر ٹیمز نے پِک کرلیے تھے پھر ہم نے سوچا کہ پلئیر ڈولپمنٹ پروگرام شروع کیا لیکن جب تک ہمیں بہت باتیں سننی پڑیں