جنید جمشید کے بیٹے نے جب باپ کو خواب میں دیکھا تو قبرستان پہنچ گیا ، تو وہاں کیا دیکھا ؟

پاکستان کی معروف ترین شخصیت جنید جمشید کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 5 سال ہو گئے ہیں۔ آج بھی دنیا بھر سے مداح ان کی پڑھی ہوئی نعتوں کو پسند کرتے ہیں۔ جنید جمشید کے چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ حال ہی میں ان کے والد خواب میں نظر آئے۔

بابر جنید جمشید جو کہ ایک بزنس مین بھی ہیں سوشل میڈیا پر اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں بابر نے کہا کہ وہ آج کافی عرصے بعد بابا (جنید جمشید) کی قبر پر آئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی کہ بابا خواب میں آئے تھے۔

بابر جمشید نے کہا کہ میرا دل کئی دنوں سے اپنے بابا کیوجہ سے اداس تھا، صبح سے کچھ نہیں کھایا تھا کہ قبرستان میں بابا کے پاس آناتھا۔ جنید جمشید کے بیٹے نے خواب کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اندھیری رات تھی، ہمارے پاس کافی سامان تھا، شہر ہمیں ویران لگ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بے چینی کی حالت میں تھے کہ اچانک بابا جان نمودار ہوتے ہیں اور ہماری مدد کرتے ہوئے ہمیں آگے کا راستہ دکھاتے ہیں۔ بابر نے کہا کہ جب سے میں نے یہ خواب دیکھا ہے میں پریشان تھا، تب میں نے بابا کے پاس آنے کا فیصلہ کیا۔

بابر جمشید نے کہا کہ جن کے والدین آج زندہ ہیں ان کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے۔ اس نے کہا کہ آج میں بابا کے پاس بیٹھا ہوں۔
میں ان سے بات کر سکتا ہوں، وہ مجھ سے بات نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر 2016 کو پی آئی اے کا طیارہ چترال جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا۔ جب کہ جنید جمشید سمیت جہاز میں سوار تمام مسافر جاں بحق ہو چکے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے