ناصر حسین نے شاہین شاہ اور نسیم شاہ کو
بڑے اعزازی نام سے نواز دیا

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستانی فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ’’گولڈ ڈسٹ‘‘ یعنی (سونے کی دھول) قرار دیدیا۔
کرک وِک کو اپنے ایک انٹرویو میں انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے زور دیا کہ پاکستان کو چاہیے کہ اپنے دونوں پہلے باؤلرز کو روٹیشن پالیسی کے ذریعے استعمال کرے تاکہ انجری کے خطرے کو مزید کم کیا جا سکے کیونکہ گرین شرٹس کے دونوں کرکٹرز تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ طویل عرصے سے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے والے شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے جب کہ نسیم شاہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے۔ شاہین انجری کے باعث انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

دوسری جانب نئے تعینات ہونے والے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ وہ شعیب ملک اور محمد عامر کو ٹیم میں واپس بلانے پر غور کر سکتے ہیں اگر وہ موجودہ لائن اپ میں فٹ ہو گئے۔ رشید نے میڈیا کو بتایا کہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ کون سے کھلاڑی سیٹ اپ میں فٹ ہو سکتے ہیں اور وہ کسی اہم ایونٹ میں کسی خاص کردار کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کو واپس بلا سکتے ہیں۔

عامر کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال کے جواب میں رشید نے کہا کہ ان کی شمولیت صرف ان کی کارکردگی اور ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بنیاد پر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے