سرفراز احمد ، بابراعظم سے بڑا کپتان ہے ، سابق پاکستانی کھلاڑی

ڈومیسٹک میچز میں مسلسل بہترین اننگز کھیلنے اور رنز کے انبار لگانے کے باوجود سلیکٹرز کی نظروں سے رہنے والے خرم منظور نے سرفراز احمد کو موجودہ کرکٹ میں بابراعظم سے زیادہ بہتر کپتان قرار دے دیا ۔ گزشتہ روز مشہور یوٹیوبر پوڈ کاسٹ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز میرے بچپن کے دوست ہیں

ان کی بہترین کپتانی کے بدولت ہی پاکستان کو انڈر 19 ورکٹ کپ 2006 ، آئی سی سی چیمپئین ٹرافی 2017 ، 11 مسلسل ٹی ٹونٹی کی سیریز کی فتوحات ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلی مرتبہ 2019 میں پی ایس ایل چیمپئین بنوانے سمیت آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کی ٹیم بنوانا شامل ہے ۔ اب آپ خود فیصلہ کریں کہ دونوں میں سے بڑا کپتان کون ہے ۔ ؟ بابر اعظم ابھی مزید سیکھنے کی ضرورت ہے، ہر ٹیسٹ میچ میں ان کی کپتانی بالکل مختلف نظر آئی ہے۔ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان کو کیوں ہٹایا یا نہیں ہٹایا گیا یہ میری ڈومین نہیں بنتی ۔ ویرات کوہلی کے بارے میں ایک بیان میں قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں سے ایک ہیں، ان کا کرکٹر کے طور پر موازنہ نہیں کرنا،

لیکن بھارتی بلے باز مجھ سے پیچھے ہیں کیونکہ وہ ہر 6 اننگز میں سنچری بناتے ہیں لیکن میں سنچری بناتا ہوں۔ ہر 5.68 اننگز سنچری بنائی جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لسٹ اے کیٹیگری میں گزشتہ 10 سالوں میں میرا اسکورنگ ایوریج 53 رہا لیکن اس کے باوجود مجھے ٹیم میں جگہ نہیں ملی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے