ہندوستان میں اس وقت ویرات کوہلی کا بیٹنگ کا اسٹائل سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اور جب ویرات کوہلی فارم میں نہیں تھے۔ تو لوگوں نے اس کی فارم میں واپسی کے لیے بہت امیدیں لگائیں اور دعائیں کیں۔ لیکن سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹم موڈی نے ویرات کوہلی کی جگہ بابر اعظم کے بیٹنگ اسٹائل کو پسندیدہ قرار دیا ہے۔
انہوں مزید کہنا تھا کہ ویرات ایک اچھے بلے باز ہیں لیکن بابراعظم کی کلاس ہی الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بابر اعظم کو اگلی دہائی کے ٹاپ 5 بلے بازوں کی فہرست میں دیکھتا ہوں۔ ٹم موڈی نے کہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کو ایسا کلاس کھلاڑی ملا ہے۔ جو آل راؤنڈ کھیلنا جانتا ہے اس کا کہنا تھا کہ نہ صرف پاکستانی بلکہ پوری دنیا ان کی بیٹنگ اسٹائل کو پسند کرتی ہے۔ بھارتیوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ بھی دیکھنا چاہیے۔بلکہ ٹم موڈی نے کہا کہ بھارتیوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ بھی دیکھنا چاہیے، وہ ویرات کوہلی کو بھول جائیں گے۔
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ملک میں امید افزا ٹیلنٹ کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ بدھ کو ٹویٹر پر گفتگو کرتے ہوئے، رزاق نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت کرکٹرز ہیں جنہیں مناسب تربیتی سہولیات کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں کرکٹ ٹیلنٹ جتنا ٹیلنٹ دنیا میں کہیں نہیں ہے، لیکن ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ یا تو ہم یہ ٹیلنٹ تلاش نہیں کر پاتے یا ہم اس کی تربیت نہیں کر سکتے، تاہم پی سی بی کو مناسب اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ کرکٹ بہتر ہو سکے۔ رزاق۔