انڈین ٹیم کو ہوم گراونڈ پر ہرانا ناممکن ہوتا جارہا ہے ، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم کی باؤلنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کی ٹیموں کو بھارت سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں

بھارتی ٹیم کے باؤلرز کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی باؤلرز نے نیوزی لینڈ کو ہر شعبے میں لاجواب کردیا ہے۔ رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ زبردست ٹیم کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ کنڈیشنز کو سمجھتی ہے اور اگرچہ ہندوستان کے تیز گیند بازوں میں رفتار اتنی اچھی نہیں تھی لیکن انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھرپور کارکردگی دکھائی۔ نیوزی لینڈ اپنی ہی گیم میں ہار گئی بلکہ بہت بُری طرح ہاری ۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ نظر آتی ہے کہ نیوزی لینڈ کی بھارت کے خلاف بیٹنگ میں اعتماد کی کمی تھی، نہ ہی ان میں تال تھا۔ سابق چیرمین نے کہا کہ بھارت کو بھارت میں ہرانا اب تقریباً سبھی ٹیموں کیلئے ناممکن ہو چکا ہے،

جو براعظم کی تمام ٹیموں کے لیے ایک اہم سبق ہے، حتی کہ پاکستان کے لیے بھی، کیونکہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کسی بھی قسم کی کمی نہیں، لیکن ہوم گراؤنڈ پر پرفارمنس۔ میں ایسی دکھائی نہیں دے رہی جیسی ہندوستاں کی ٹیم اپنے ہوم گراونڈ میں نظر آتی ہے، ہندوستان کے لیے یہ کارکردگی ورلڈ کپ سال میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ہندوستان نے آخری میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے