لاہور: پی سی بی کی جانب سے کرکٹ کی بہتری کے لیے اب سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی مستقل خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اب راولپنڈی ایگزیکٹیو شعیب اختر کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر
غور کر رہی ہے، انہیں آنے والے دنوں میں اہم ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ یا پھر جو کام شاہد آفریدی چھوڑ کر گئے ہیں اسی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے چیف سلیکٹر کا عہدہ بھی دیا جاسکتا ہے ۔ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پی سی بی حکام کی جانب سے شعیب اختر سے باضابطہ رابطہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ان کی رضامندی معلوم کی جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق سابق فاسٹ بولر نے ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے بورڈ حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔ شعیب اختر کی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے جلد لاہور میں ملاقات بھی متوقع ہے۔ نئی ذمہ داریاں پیش کی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پی سی بی کی پالیسی سازی میں معاونت کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد راولپنڈی ایکسپریس ہمیشہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہترین کو سامنے لانے کے لیے تجاویز دے کر ملکی کرکٹ کو درست سمت میں لے جانے کی آواز اٹھاتی رہی ہے۔
برسبین: آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے تحت پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔