پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے مکمل تیار ہوں ، آسٹریلیوی کپتان

آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے مکمل تیاری کرلی ہے ، نجی پاکستانی ٹی وی سے گفتگو میں آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے کہا کہ میرے 6 مہینے کی بریک کے بعد کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے میرے لئے کرکٹ سے یہ بریک بہت فائدہ مند رہی ہے

اور اب میرا مکمل فوکس کرکٹ پر مرکوز ہے ۔ میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی اپنے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے، اپنے مستقبل کا علم نہیں، میں جتنا کھیل سکتی ہوں کھیلوں گی،خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ کل برسبین میں کھیلا جائےگا۔ دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے لیے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے سیریز کے اختتام پر الوداعی پیغام جاری کیا ہے۔شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ قومی ٹیم جلد فارم میں واپس آئے گی۔

سابق کپتان نے کیویز بلے باز گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی اور قومی کرکٹرز فخر زمان اور محمد رضوان کی اچھی بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک اور ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا
کہ ‘نیوزی لینڈ سیریز کے لیے مجھے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری دینے پر پاکستان اور پی سی بی کا شکریہ، میں نے اس ذمہ داری کا بھرپور لطف اٹھایا’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘امید ہے کہ میں اپنے جرات مندانہ فیصلوں سے اپنے مداحوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا، میں ہر وقت مدد کے لیے حاضر رہوں گا’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے