آخری اور تیسرے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ 11 کا اعلان

ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 13 جنوری بروز جمعہ نیشنل بینک کرکٹ ارینا اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے ۔ یہ ون ڈے سیریز پہلے ہی 1-1 سے برابر ہوچکی ہے ، یہی وجہ ہے کہ آخر میچ سنسنی خیز صورتحال اختیار کرچکا ہے ۔

میچ کی اہمیت کے پیش نظر قومی ٹیم میں کچھ تبدیلیوں کی طرف اشارے دیا جارہا ہے ۔ پہلے دو ون ڈے میچز میں پرفارمنس نہ دکھنے والے امام الحق کی جگہ پر نائب کپتان شان مسود کو شامل کیے جانےکی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔
اس کے علاوہ مڈل آڈر میں حارث سہیل کی جگہ پر لاہور قلندر کے کامران ٖغلام کو چانس فراہم کیا جاسکتا ہے ۔ مگر دوسری طرف یہ بھی اطلاعات آرہی ہیں کہ حارث سہیل کو سلیکٹر کی جانب سے مزید موقع دینے کی ریکویسٹ کی گئی ہے ۔

پی سی بی کے اندرونی ذرائع کے مطابق قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتی :-

فخر زمان، شان مسعود( نائب کپتان) ،کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ،طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ ،اور حارث رؤف،محمد وسیم یا دھانی کو بھی کھلایا جا سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے