اپنی پیس بڑھانے کیلئے حارث روف کیا چیز استعمال کرتے ہیں

پاکستان کے نامور فاسٹ باولر حارث روف وکٹ حاصل کرنے کے بعد جوشیلے انداز میں اپنی خوشی کو ظاہر کرتے ہیں ، اور یہی بات ان کو دوسروں سے الگ کرتی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کرنے والے حارث روف نے مختلف تصاویر کے ذریعے کرکٹ کیرئیر کے دوران مختلف انداز میں

اپنی خؤشی کا اظہار کرنے کی وجوہات بیان کی ۔ حارث روف سے گفتگو کے دوران پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے ان سے پوچھا کہ شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل میں کہا کہ انھوں نے اپنی پیس بڑھانے اور ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ٹرک تک کھینچے جیسے مشکل کام کیے ہیں اور آپ کے حؤالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ پیس کیلئے ابلے ہوئے انڈے بہت کھاتے تھے کیا اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ تو نہیں ہے ؟ جس کے جواب میں حارث روف پہلے تو مسکرائے اور پھر کہا کہ انڈوں میں پروٹین بےپناہ ہوتی ہے اور انسانی جسم کو پروٹین کی اشد ضرورت ہوتی

جب کوئی سخت مشقت والا کام کرنا ہو ، یہی وجہ ہے کہ میں صبح کا ناشتہ ہو ، دوپہر کا کھانا اور رات کے ڈنر میں انڈے بہت کھاتا ہوں ،انھوں نے مزید حیران کر دینے والی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک دن میں 24 انڈے بھی کھائے ہوئے ہیں کیونکہ یہ سب ٹپس مجھے عاقب بھائی نے مہیا کی تھی ، جس میں بتایا گیا تھا کہ مجھے 8 انڈے صبح ناشتے میں ،8 دوپیر میں اور 8 رات میں کھاؤں ۔

حارث رؤف نے بتایا کہ جب میں پہلی دفعہ اکیڈمی پہنچا تو روم میں انڈوں کی ٹرے لگی ہوئی تھی جس سے مجھے محسوس ہوا کہ میں کسی پولٹری فارم میں آگیا ہوں، اکیڈمی میں انڈے اتنے زیادہ ابلتے تھے اور ہمیں کھانے پڑتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے