ٹیسٹ سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنی ہے ۔ اور اس تحریر میں آپ کو تفصیل سے بتایا جائے گا کہ پہلا ون ڈے میچ کہاں ہوگا ، کس وقت میچ شروع ہوگا اور کون کونسے ایسے ویب چینل ہیں جن پر آپ فری میں لائیو ایچ ڈی کوالٹی میں یہ میچ دیکھ سکتے ہیں ۔
اس سے پہلے یہ بتا آپ کو بتاتے چلیں کہ ون ڈے اسکواڈ کیلئے ، شرجیل خان ، سرفراز احمد اور شاداب خان کو سلیکٹ نہیں کیا گیا ۔اور یہ تینوں کھلاڑیوں کے حوالے سے پہلے ان کی اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی تھیں ۔ مگر خاص کر سرفراز احمد نے جب سے ٹیسٹ میں ریکارڈ ساز اننگز کھیلی ہیں اس کے بعد سے بہت سے سنئیر پلئرز اور کرکٹ مداح ان کو ٹیم میں نہ شامل کرنے پر حیران ہیں ۔ اب پہلے میچ کی بات کریں تو یہ 9 جنوری یعنی کل کھیلا جارہا ہے اور
نیشنل بینک ارینا یعنی جو پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے نام سے مشہور تھا اس کے اندر یہ میچ کھیلا جائے گا ۔ اگر میچ کے وقت کی بات کریں تو یہ دو بج کر تیس منٹ پر شروع ہوجائے گا ۔
یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ۔ جس میں پاکستان کی جیت کے امکانات زیادہ روشن نظر آرہے ہیں ۔ مگر نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی کافی مضبوط دکھائی دے رہی ہے لہذا یہی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کو نہایت زبردست میچ دیکھنے کو ملے گا ۔
پاکستان کی جانب سے بابراعظم قیادت کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے کین ولیم سن اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔
💔♥️💔