کین ولیمسن کا محمد یوسف سے ایک بات پر سخت شکوہ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں دوسرا ٹیسٹ ڈرا پر اختتام پذیر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹرز نیوزی لینڈ کے ٹاپ بیٹر کین ولیمسن سے مشورے لینے پہنچ گئے۔دور حاضر کے بہترین کرکٹرز میں شمار ہونے والے کین ولیمسن نے شان مسعود، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا اور سعود شکیل کے سوالات کا کافی دیر تک جواب دیا۔

پاس میں کھڑے محمد یوسف کی جانب کیوی کپتان نے اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ان کے پاس مجھے بتانے کیلئے بہت کچھ ہے مگر یہ مجھے کچھ نہیں بتاتے ۔ کین کی اس بات پر پاس کھڑے سب پاکستانی کھلاڑی ہنس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے نوجوان بلے باز کیوی بیٹر کے گرد کھڑے ہیں اور وہ سینئر کھلاڑی سے بیٹنگ کے ٹپ پوچھ رہے ہیں  ، ایسے میں کین ولیمسن  پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے شکوہ کرتے ہیں کہ آپ کے پاس مجھے سکھانے کیلئے بہت کچھ ہے ، آپ نے وعدہ بھی کیا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد آپ مجھے بتائیں گے لیکن ابھی تک کچھ نہیں بتایا ، جس پر پاکستان کے بلے باز شان مسعود ہنس کر کہتے ہیں کہ اب وہ آپ کو ون ڈے سیریز کے بعد ٹپ دیں گے، اور تمام   حاضرین قہقہ لگا کر  ہنس پڑتے ہیں ۔

اتنے میں پیچھے سے شان مسعود کہتے ہیں کہ ‘یہ آپ کو وہ راز ون ڈے سیریز کے بعد بتائیں گے’، جس پر ولیمسن سمیت دیگر کھلاڑی ہنس پڑتے ہیں۔

اس کے علاوہ ولیمسن نے پاکستانی کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ وکٹ پر تحمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے اور ذہن میں یہ بات رکھنا اہم ہے کہ ہر میچ میں اسکور نہیں ہوتا، انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کا کھل کر مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے