شاداب خان کو ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ؟

پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے آج جمعرات کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے ، اور حیران کن طور پرشاداب خان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔ اور ان کی جگہ اسامہ میر کو موقع فراہم کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر جب ایک صحافی نے شاہد آفریدی سے پوچھا کہ شاداب خان کیوں اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ شاداب ابھی کاونٹی کرکٹ میں ایک میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ہیں میری کل رات شاداب سے ان کی انجری کے حوالے سے بات ہوئی تھی ۔ جس میں شاداب کا تو کہنا تھا کہ شاہد بھائی میں یہ تین ون ڈے میچز کھیل جاؤں گا ، مگر میں نے اس کو منع کردیا ۔ اور کہا کہ پہلے کل گراونڈ میں آؤ اور باولنگ کروا کر اپنی فٹنس ثابت کرو ۔ شاداب گراونڈ میں آئے اور باولنگ کروائی مگر اس کو ابھی بھی اپنی انگلی میں درد محسوس ہوا ، تبھی ہم لوگوں نے ان کی گہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنا کا فیصلہ کیا ۔وہ بھی بہت بہترین باولر ہے اور اس وقت فل فارم میں نظر آرہا ہے ۔ اور فیلنڈنگ بھی اس نوجوان کی بہترین ہے ۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میری پوزیشن ایسی ہے کہ بہت سے لوگ ناراض ہورہے ہیں اور ہوتے بھی رہیں گے ، میں سب کو ہرگز خوش نہیں کرسکتا ۔
۔نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان ، حارث روف ، حارث سہیل، کامران غلام، امام الحق، محمد حسنین ، محمد نواز، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے