پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کراچی میں اس وقت جاری ہے ، آج پورا دن پاکستانی بلے بازوں نے بیٹنگ کی مگر اس کے باوجود بھی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے 449 رنز کو پار نہ کرپائے ۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے ۔
جبکہ پاکستانی بلے بازوں نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں پر 407 رنز بنائے ہیں اور قومی ٹیم کو ابھی بھی پہلی اننگز میں 42 رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔ اس میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے درمیان کیچ کو لیکر ایک دلچسپ گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ یہ ویڈیو غالباً دوسرے ٹیسٹ میچ کی نیوزی لینڈ کی اننگز کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹم ساؤتھی نے میر حمزہ کی جانب سے گیند کو کنارے لگایا اور گیند سرفراز احمد تک پہنچنے سے پہلے ہی زمین سے ٹکرائی اور سرفراز کے گلوز میں چلی گئی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ آواز آئی تھی۔ آواز آئی تھی ۔ جس کے جواب میں کپتان بابراعظم پہلے مسکراتے ہیں اور پھر جواب میں کہتے ہیں کہ لیکن آگے گیند گرگیا تھا ۔ اس تمام صورتحال کو کمنٹیٹرز دیکھ کو لوٹ پوٹ ہنسنے لگتے ہیں