نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کے نام سامنے آگئے

عبوری سلیکشن کمیٹی نے ابھی تک اسکواڈ ابھی تک کوئی حتمی شکل نہیں دی ہے۔ وہ کل سکواڈ کا اعلان کرنے سے قبل آج حتمی بات چیت کریں گے۔ مگراندرونی ذرائع سے اسکواڈ کے نام سامنے آچکے ہیں اور یقین یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ حتمی ٹیم یہی ہوگی۔

حارث رؤف اور نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس پر منحصر ہوگی۔ کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور سلیکشن کمیٹی ان کی شمولیت پر میڈیکل ٹیم کے اشارے کا انتظار کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 9، 11 اور 13 جنوری کو یہاں نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (این سی بی اے) میں تین ون ڈے کھیلے جائیں گے، جو کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ون ڈے باؤنڈ کھلاڑی فن ایلن، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، ہنری شپلے 5 جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔

نوٹ::- شاداب خان اس وقت کاونٹی میچ کے دوران انگلی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے اور اب یہی خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔

ممکنہ پاکستانی ون ڈے اسکواڈ کے نام :-

بابر اعظم، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عامر جمال
، حارث رؤف ، حسن علی، احسان اللہ، امام الحق، کامران غلام، ایم حارث، ایم نواز، ایم رضوان، ایم وسیم، نسیم شاہ، قاسم اکرم، سلمان علی آغا، ایس دہانی، شان مسعود، شرجیل خان، طیب طاہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے