شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر کا عہدہ کیوں دیا ؟ نجم سیٹھی نے بتادیا

ویب ڈیسک نیوز کے مطابق پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی نے اگفتگو میں کہا کہ قومی ٹیم کیلئے اس وقت شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی کی سلکیشن کمیٹی میں شامل کرنے کی نہایت ضرورت تھی ، کیونکہ ان کے اندر وہ جرت ہے کہ وہ جارہانہ فیصلے کرسکیں ۔

موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے جیسے جارحانہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کچھ اہم تبدیلی چاہتے تھے، پاکستان اب ہارنے یا جیتنے اور کھیلنے کے ذہنیت سے باہر نکل چکا ہے ۔ایسی معیاری ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے جو سب کو نظر بھی آئے گی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹ کی ٹیم پی ایس ایل کی وجہ سے اچھی ہے، لیکن پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ گزشتہ 4 سال سے زوال کا شکار ہے، ماضی کا ڈومیسٹک ڈھانچہ ختم کردیا گیا، جس سے ٹیسٹ کرکٹرز ملتے تھے۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں اس وقت گراس پچ بنانے کے حق میں ہیں، ماضی میں پی سی بی حکام نے ٹیسٹ کرکٹ میں غیر معیاری اور ڈیڈ پچیں بنائیں، وہ ٹیسٹ میچ ڈرا کے لیے کھیلنا چاہتے تھے لیکن انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ڈرا ہوئے۔ .

سوچنے کے باوجود ہم ناکام رہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کو ہار یا جیت سے کوئی دلچسپی نہیں، شائقین معیاری ٹیسٹ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے