پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے شروع ہورہا ہے ، جس میں اس سال 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ پاکستانی ایونٹ تقریباً 1 ماہ تک چلے گا ۔ اسی ایونٹ سے تعلق رکھنے والی ملتان سلطان کی ٹیم نے انگلینڈ کے سابق کھلاڑی
اجمل شہزاد کو اپنا فاسٹ باولنگ کوچ مقرر کرلیا ہے ۔ اس سے قبل اجمل شہزاد پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطان کے ہی اسسٹنٹ کوچ بھی رہے ہیں ۔ انگلش کرکٹر کو اوٹس گبسن کی جگہ پر ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اوٹس گبسن نے اپنی ذاتی مصروفیات کیوجہ سے اس بار ملتان ٹیم میں اپنی خدمات دینے سے انکار کردیا ہے ۔ اگر اجمل شہزاد کی کرکٹر کیرئیر کی بات کریں تو انھوں نے انگلینڈ کیلئے ایک ٹیسٹ ، گیارہ ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹونٹی کھیلے ہیں ۔ اس کے علاہ اجمل ڈربی شائر کے اسسٹنٹ کوچ اور ہنڈریڈز کی ٹیم ٹرینٹ روکٹس کے فاسٹ بولنگ کوچ بھی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کرنے کے فیصلے پر بول پڑے۔ نجی ٹی وی چینل "ویب نیوز ڈیسک”کے مطابق گزشتہ روز نجم سیٹھی کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا
جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریجنل، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی جائے گی جبکہ پاکستان جونیئر لیگ کو ختم کردیا جائے گا،اب جونیئر لیگ کو شروع کروانے والے رمیز راجا نے اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے امریکا کے سابق باسکٹ بال پلیئر میجک جانسن کے الفاظ شیئر کیے ہیں
کہ "‘تمام بچوں کو ذرا سی مدد اور امید کی ضرورت ہوتی ہے، ساتھ ہی انہیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو ان پر بھروسہ کرے”