بابراعظم نے حارث روف کے نکاح میں شرکت کیوں نہ کی ؟ حیران کن وجہ بتادی

خاتون اسپورٹس اینکر آمنہ عیسانی نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں نے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے پوچھا کہ آپ نے اپنے اتنے اچھے دوست کرکٹر حارث روف کی شادی میں شرکت کیوں نہ کی ؟ تو انھوں نے نہایت دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ "تو پھر میں میچ نہ کھیلوں” ۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون اینکر کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے ۔ جس میں وہ بابراعظم سے پوچھے جانے والے سوال کے بارے میں دلچسپ وضحات دے رہی ہیں ۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ حارث روف نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے 24 دسمبر کو نکاح کیا تھا جسکی تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک انٹرنیٹ کی زینت بنی رہی ۔ حارث کے نکاح کی تقریب میں فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی سمیت چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے بھی شرکت کی تھی ۔ تاہم کرکٹ کے مداح کپتان بابراعظم کو ڈھونڈتے ہی رہ گئے تھے ۔ اس حوالے سے کئی لوگوں نے ٹویٹس بھی کیں تھیں ۔ اب ایک مشہور یوٹیوبر آمنہ عیسانے نے اپنے ایک شو میں بتایا کہ انھوں نے بابراعظم سے اس حوالے سے پوچھا تھا جس کے جواب میں مجھے گھورتے ہوئے کہا کہ کیا پھر میں میچ نا کھیلتا ؟

آمنہ عیسانی کا کہنا تھا کہ میں ہنس پڑی اور پھر میں نے کہا نہیں نہیں آپ میچ کھیلیں ، اور پھر انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی ، یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 سے 30 دسمبر تک ہی کھیلا جائے گا ، جبکہ حارث روف کے نکاح کی تقریب 24 دسمبر کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی تھیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے