ذرائع کیمطابق پاکستانی ٹیم کے پیسر حارث روف نے اپنی انجری میں صحت یابی حاصل کرنے کے بعد خدا کا شکر ادا کیا ۔ اور اس موقع پر انھوں نے اپنی 2 ویڈیوز بھی ٹویٹر پر شئیر کیں جس میں اپنی صحت یابی کے حوالے سے لکھتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ اب کافی اچھا محسوس کررہا ہوں ،
اور آپ لوگ بہت جلد مجھے دوبارہ گراونڈ میں دیکھیں گے ، اس ویڈیو میں حارث روف کو باولنگ کیساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔




دوسری طرف لاہور کی یو ایم ٹی یونیورسٹی کے دورے کے دوران ایک طالب علم کے سوال کے جواب پر حارث نے کہا کہ وہ اب انجری کی مشکل گھڑی سے نکل آئے ہیں۔ علاوہ ازیں حارث رؤف کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔ .
یہاں یہ واضح کرتے چلیں کہ حارث روف انگلینڈ سیریز کے دوران میچ میں گیند بازی کرتے ہوئے گر کر انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد ان کو انگلینڈ کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کرنا پڑ گیا تھا ۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رمیز راجا کے دور میں ہر بندہ دکھی تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا حکومت کی تبدیلی سے بورڈ کا چیئرمین بھی تبدیل ہوتا ہے، عمران خان کی حکومت کے بعد رمیز راجہ کو خود ہی چلے جانا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا رمیز راجا کے دور میں ہر بندہ دکھی دکھائی دیا، بورڈ ملازمین، فرنچائز مالکان سمیت ان کے ساتھی کھلاڑی بھی دکھی دکھائی دیے۔انہوں نے کہا کہ 6 ٹیموں کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ 200 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی تھی،