کراچی (نیوز ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی ایک بار پھر سے غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ نے پاکستان کو شرمناک ریکارڈ سے ہمکنار کر دیا۔
کراچی میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے، عبداللہ شفیق کو نیوزی لینڈ اسپنر کی گیند پر سب سے پہلے اسٹیمپ آؤٹ کیا گیا، اس کے بعد شان مسعود بھی ویسے ہی آؤٹ ہوئے، ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں پہلی بار یہ ہوا ہے کہ ابتدائی دو بلے بازوں کو غیر ذمہ داری پر اسٹیمپ آؤٹ کیا گیا ہے۔ .
اوپنر عبداللہ شفیق نے اعجاز پٹیل کی گیند پر کریز سے باہر نکل کر دفاعی شارٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند وکٹ کیپر کے ہاتھ میں چلی گئی اور انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے
اسد شفیق کو اسٹمپ آؤٹ کر دیا۔ اگر عبداللہ شفق نے دفاعی شاٹ ہی کھیلنی تھی تو کریز سے باہر نکلنے کی ضرورت ہی کیا تھی ۔
ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کے لیے آنے والے شان مسعود نے بھی ایسی ہی غلطی کی اور باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش کی، اور اس بار وکٹ کیپر نے کوئی پرواہ نہ کرتے ہوئے انہیں اسٹمپ آؤٹ کر دیا، جس کے ساتھ ہی کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں پہلے ہی روز ابتدائی دو بلے بازوں کے سٹیمپ آؤٹ ہونے کا شرمناک ریکارڈ پاکستان کے حصے میں آگیا ۔