پاکستانی کپتان بابراعظم نے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے بعد ایک ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ، بابراعظم نے کسی ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں ، آج کے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کی 50 رنز اس سال میں
انکی 23ویں انٹرنیشنل ففٹی تھی ۔ اس سے قبل یہ اعزاد مصباح الحق کے پاس تھا جنھوں نے 2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹی اسکور کرڈالی تھیں ، بابراعظم کے مکمل ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو 23 ففٹی پلس میں انکی 7 سینچریاں اور سولہ نصف سینچریاں آتی ہیں۔ بابراعظم نے اس سال 2022 کے کیرئیر میں ٹیسٹ میں 9 ، ون ڈے میچز میں 8 اور ٹی ٹونٹی کے اندر 10 ففٹ پلس رنز بنائے ہیں ۔
اگر دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو سری لنکا سے تعلق رکھنے والے کمار سنگاکارا نے 2014 میں 23 ، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس رنز بنائے تھے ،
بھارت کے لیجنڈری بلے بازسارو گنگولی اور انگلینڈ کے جے روٹ بھی ایک سال میں 23 ، 23 ففٹی پلس اسکور کی شاندار اننگز کھیل چکے ہیں
دوسری جانب رمیز راجہ کو ہٹائے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں ، اور انکی جگہ نجم سیٹھی نئے چیرمین پی سی بی کیلئے نہایت مضبوط امیدوار نظر آرہے ہیں ۔
ذرائر کے مطابق پرائم منسٹر شہباز شریف سے نجم سیٹھی کی ایک کھانے کے دوران لاہور میں ملاقات ہوئی تھی ، جس موقع پر وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا اشارہ دیا تھا ۔