امام الحق تیسرے ٹیسٹ سے باہر ، بابر نے کل کے میچ کا پلان بھی بتادیا

کراچی : پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلش ٹیم کے خلاف کل سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے آج پلان اور پلئینگ الیون کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی ہے ۔

کراچی اسٹیڈیم میں گفتگو میں کہا کہ اظہر علی کی زندگی کے بہترین کیرئیر پر ان کو دل سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پاکستان کیلئے بہت ساری شاندار پرفارمنسس دیں ہیں ۔ اظہر علی نے میرے کیرئیر کے آغاز پر مجھے کافی سپورٹ بھی کیا تھا ۔کراچی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ اور پلئینگ الیون کے بارے میں بات ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ٹیم مینجمنٹ کیساتھ پلئینگ الیون کے نام حتمی نہیں ہوئے ۔اور کا فیصلہ اب میچ سے قبل ہی ہوسکے گا ، جہاں تک امام الحق کی بات ہے وہ ابھی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہوئے تبھی کل کے میچ میں بھی حصہ نہیں لے رہے ۔

پاکستانی پلئیرز کی انجریوں کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ زیادہ کرکٹ کھیلنے کیوجہ سے ہمارے کھلاڑیوں کو انجری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ کیونکہ ان بے شمار میچز کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ریسٹ کا موقع نہیں مل پارہا ، مگر انجریز سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں یہ بھی کھیل کا حصہ ہی ہیں ۔

اور یہ بات بھی سچ ہے کہ ان انجریز کیوجہ سے ہم میچز بھی نہیں جیت پارہے ، ہم میچ کا آغاز تو اچھا کرلیتے ہیں مگر فنش اچھے سے نہیں ہوپارہا ، جس کا ہر کسی کو دُکھ بھی ہے ، اب کل کے میچ کیلئے یہی کوشش ہے کہ بسیٹ الیون کھلاڑی ہوں اور سیریز جیت کیساتھ ختم کریں ۔
جہاں تک رہی ہمارے پلان کی بات تو وہ بھی سادہ سا ہے ، کہ ہم اپنے طریقے سے ہی کھیلیں گے ، ناکہ انگلینڈ کے پلان کو کاپی کرنے کی کوشش کریں گے ، ہمارا کام اپنے پلان کیمطابق ہی کھیلنا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے