قومی کرکٹر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف نہ صرف دوسرے بلکہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ حارث رؤف کو ٹانگ کے دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، حارث کا ایم آر آئی اسکین راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔اور اگر ضرورت پڑی تو پاکستان سے باہر بھی علاج کی غرض سے بھیجا جاسکتا ہے ۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
مگر پاکستان کے اسپورٹس رپوٹر شعیب جٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ حارث روف کی جگہ میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے ، کیونکہ ان کا ڈومیسٹک ریکارڈ بہت ہی بہترین جارہا ہے ۔ شعیب کا مزید کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی غریب موجودگی میں پاکستان کو ایک لیفٹ ہینڈ فاسٹ باولر کی اشد ضرورت ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میر حمزہ اس وقت مکمل فٹ ہیں اور میرٹ پر بھی پورا اترتے ہیں ۔