جب بھی گراونڈ میں بیٹنگ کیلئے جاتا ہوں تو کوشش ہوتی ہے اس کھلاڑی کی طرح بلے بازی کروں ، بابراعظم
اپنے ایک میڈیا انٹرویو میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اے بی ڈیولیرز کا بیٹنگ اسٹائل بے حد پسند ہے اور میرا سب سے فیورٹ کھلاڑی بھی وہی ہے ۔ میں جب بھی پچ پر بیٹنگ کررہا ہوتا ہوں تو کوشش ہوتی ہے کہ انہی کی طرح کی بیٹنگ کروں ، ان کے ویڈیو کلپس دیکھ کر مختلف شاٹس سیکھنے کو کوشش بھی کرتا ہوں کیونکہ وہ ماڈرن کرکٹ میں نئی شاٹس متعارف کروانے والے پہلے بلے باز تھے

دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پہلی بار لاہور یا کراچی میں نہیں بلکہ ملتان میں ہونے جارہی ہے ۔ اور پہلا میچ لاہور قلندر اور ملتان سلطان کے مابین کھیلا جائے گا ۔
رپورٹس کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کروائے جانے کی تجویز بھی ہے مگر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا یہ اعلان تمام لیگ کی فرنچائز مینجنمنٹ سے میٹنگ کے بعد بھی طے پایا جائے گا
اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹورنمنٹ کے میچز لاہور ، کراچی ، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے ۔
پی ایس ایل 8 کیلئے تمام ٹیمیں 9 فروری کو پاکستان میں موجود ہونگی جبکہ پہلا میچ 13 فروری کو اور آخری 19 مارچ کو ہوگا ۔