میں ٹی ٹونٹی کے اس کھلاڑی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کے بالکل خلاف ہوں ۔ شاہد آفریدی
اس وقت پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں اب تک کی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان نے 499 رنز بنائے ہیں اور اسکے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں ۔ پاکستانی اسکواڈ میں حارث روف بھی شامل ہیں مگر انجری کیوجہ سے انکو ریسٹ دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں حارث روف کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلانے کے بالکل خلاف ہوں ۔ اس کھلاڑی کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کیلئے محفوظ رکھنا چاہیے ۔ شاہد آفریدی نے یہ بات اس وقت کی جب حآرث روف پہلے ٹیسٹ میں انجری کا شکار بنے ۔
دوسری جانب حارث روف کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ٹیم کے میڈیا مینیجز کا کہنا ہے کہ فیلڈنگ کے دوران حارث پھسل گئے تھے جس وجہ سے وہ انجری کا شکار ہوئے اب ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہوا ہے ۔ انکی رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کی صحت کے بارے میں کچھ کہا جاسکے گا
مینجمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اگر رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹروں نے فٹ قرار نہ دیا تو ٹیم مینجمنٹ ان کی جگہ متبادل گیند باز کو ٹیم میں شامل کرے گی ۔ یہاں یہ بتاتیں چلیں کہ حارث روف کا انگلینڈ کے خلاف یہ ڈیبیو میچ تھا