سابق لیجنڈری باولر کی پی سی بی کو بڑی پیش کش

اگر مجھے چئیرمین پی سی بی بناتےہیں تو میں گارنٹی دیتا ہوں کہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بڑا برانڈ بنادونگا ، قومی ٹیم کے سابق باولر نے حیران کن آفر کردی ۔


پاکستان میں پی ایس ایل کا آغاز تو نجمم سیٹھی کے دور میں ہوا تھا مگر اس کو عروج تک رمیز راجہ تک پہنچایا ہے ۔ مگر اس کے باوجود پاکستان کے سابق پیسر نے بورڈ کو ایک بڑی آفر پیش کی ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے گفتگو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر ان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کا چیرمین بنایا جاتا ہے تو وہ قومی لیگ کو گارنٹی کیساتھ انڈین پریمیئر لیگ سے بڑا برانڈ بنا دیں گے ۔
انھوں نے جیو نیوز کے پروگرام "جشن کرکٹ” میں اپنی ایکسپرٹ رائے دیتے ہوئے کہا کہ ویرات دنیا کے واحد بلے باز ہیں جن میں لیجنڈری ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج یہ پیشن گوائی کررہا ہوں کہ کوہلی 100 سے زیادہ سینچریاں بنا پائیں گے ، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوہلی کی جگہ میں ہوتا تو جب تک ریٹائرمنٹ نہ ہوجاتی میں شادی نہ کرتا ۔
اگر ہم کوہلی کے ون ڈے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو 259 میچز میں ان کی 43 سینچریاں اور 64 نصف سینچریاں ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف بابراعظم نے 92 میچوں میں ابھی تک صرف 17 سینچریاں بنائی ہیں ۔ جو کہ ابھی بہت کم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے