پاکستانی باؤلرز کی انگلش بلے بازوں کے ہاتھوں دھلائی، شعیب اختر بھی بول پڑے

راولپنڈی (نیوز ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے خلاف انگلش بلے بازوں کی بلے بازی کی عمدہ پرفارمنس کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پہلی اننگز میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور انگلش ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 233 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ ، زیک کرولی نے 122 اور بین ڈکٹ نے 107 رنز بنائے۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر انگلش اوپنرز کی شاندار بلے بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیسٹ میچ کا آغاز 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے 2 سنچریوں سے کرنا، موجودہ انگلش ٹیم واقعی ٹیسٹ کرکٹ کو نئی شکل دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے