افغانستان کی ٹیم اب ہوم سیریز کس ملک میں کھیل سکے گی ؟

افغانستان کے کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں امارتی بورڈ سے ایک اہم معاہدہ کرلیا ہے جس کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم اب سے اپنے جتنے بھی ہوم میچز ہیں وہ یو اے سی میں کھیلا کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق متحد عرب امارات کے اسپورٹس بورڈ کی جانب سے معاہدے کے بعد اب افغانستان ٹیم کے کھلاڑی باآسانی اپنی ہر ہوم سیریز یو اے سی میں کھیل سکیں گے ۔
اور افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ معاہدہ طویل عرصے کیلئے کیا گیا ہے ۔ دونوں کرکٹ کے بورڈز کے مابین یہ 5 سالہ معاہد ہے ۔ اسی معاہدے میں یہ بھی طے ہوا ہے کہ ہر سال افغانی ٹیم یو اے ای کی ٹیم کے خلاف بھی انٹرنیشنل سیریز کھیلا کرے گی ۔

معاملات کو آگے بڑھاتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ یو اے ای میں اپنا کرکٹ کیلئے آفس بھی بنائے گی ۔ دونوں بورڈز کے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ یو اے سی ویزا، لاجسٹک اور دفتر کے معاملات میں افغان بورڈ کی ہرطرح سے مدد بھی کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے