پاکستان کے ایک اور کھلاڑی کو دوسری ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی پی سی بی کی جانب سے اجازت مل گئی ۔
یہاں بات پاکستان کے پیسر محمد عامر کی ہورہی ہے جو ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخر کار محمد عامر کو (این او سی ) جاری کیا ہے ۔ محمد عامر کو ابو ظہبی میں جاری ٹی ٹین لیگ کیلئے یہ این او سی دیا گیا ہے ۔
اس پیپر ورک کے بعد محمد عامر ٹی ٹین لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز کی طرف سے کھیلیں گے ۔
یہاں یہ بتاتے چلیں کہ ابو ظہبی ٹی ٹین لیگ جاری ہے اور یہ 4 دسمبر تک جارہی رہے گی ۔
