پاکستان کی نیشنل ٹیم میں ایک ایسا کھلاڑی موجود ہے جو انقریب کرکٹ کی تمام فارمٹس میں نمبر ون بننے والا ہے ، ڈیل سٹین
ساوتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر ڈیل اسٹین نے بابراعظم کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں زبردست بیٹر قرار دیا ہے ۔ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور کرکٹ مداح اکثر کرکٹ کے بڑے ستاروں سے بات چیت کرتے رہتے ہیں ۔ اور سوالات بھی پوچھتے ہیں

ڈین سٹین کی جانب سے ٹویٹر پر گزشتہ جمعرات کے دن سوالات اور جواب کے سیشن کی میزبانی کی جس میں ایک پاکستان نے پوچھا کہ آپ کی رائے میں اس وقت تمام فارمیٹس میں بہتر بلے باز کون بننے جارہا ہے ؟ سابق پیسز پہلے تو مسکرائے اور پھر کہا شائد بابراعظم بہت اچھا ہے ۔ اس سے قبل ایک موقع پر آسٹریلیا کے سابق عظیم آل راونڈر شین واٹسن بھی بابراعظم کو دنیا کا دوسرا بہترین بیٹر قرار دے چکے ہیں
ڈیل سٹین نے اپنا جواب جاری رکھتے ہوئے مزید کہان کہ پوری دنیا کا چکر لگا چکا ہوں ۔ مگر جو کرکٹ میں کلاس بابراعظم کی ہے ویسی اور کہیں نہیں ۔ میں ابھی سے یہ پیشن گوئی کررہا ہوں کہ بابراعظم ایک دن تمام فارمیٹس کا نمبر ون کھلاڑی بن کر سامنے آئے گا ۔ اس کی کرکٹ باقیوں سے قدرے مختلف ہے