انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کے خلاف یکم دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تین میچوں کے ٹیسٹ کے لیے ایک مضبوط ریڈ بال اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
انگلش سلیکشن کمیٹی نے تاریخی سیریز کے لیے 18 سالہ لیگ اسپنر ریحان احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ کے لیے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر بھی بن جائیں گے۔

دریں اثنا، اسکواڈ کے اعلان کے بعد، لیجنڈ اسپنر، شین وارن کے ساتھ نوجوان کی ایک ویڈیو، جب وہ محض 13 سال کا تھا اور آسٹریلوی عظیم کھلاڑی کی جانب سے داد وصول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں لیجنڈری اسپنر شین وارن کو یہ اس برطانوی مسلمان لڑکے سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ تمہارے باولنگ تو بہت ہی کمال کی ہے میں تم پر اب گہری نظر رکھوں گا ۔اور میرے خیال سے بہت جلد میں کسی انٹرنشینل میچ میں تمہارے لئے کمنٹری بھی کررہا ہوں گا
This old video of Shane Warne telling a 13-year-old Rehan Ahmed that he'll be playing first-class cricket by 15 is really quite heartwarming.pic.twitter.com/K4uwxrqJ3r
— Yas Rana (@Yas_Wisden) November 24, 2022
شین وارن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ تم 15 سال کی عمر تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے لگ جاؤ گے!” آسٹریلیائی عظیم اپنی پیشین گوئی سے زیادہ دور نہیں تھے
انگلینڈ کے کرکٹ ڈائریکٹر روب کی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’پاکستان کے خلاف چانس دنینا اس کی صلاحیتوں کو ابھارنے کا بہترین موقع ہے۔ وہ ایک سنجیدہ ٹیلنٹ ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ تیار شدہ پروڈکٹ بننے سے چار یا پانچ سال کی دوری پر ہوں