پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور کھلاڑی کل اسلام آباد رپورٹ کریں گے جب کہ اسکواڈ 25 نومبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کرے گا۔

قومی ٹیم نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جس پر گزشتہ روز پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ارکان سمیت ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان نے شرکت کی۔ نے بھی شرکت کی. کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ کا مقصد ان کی حالیہ کارکردگی کو سراہنا ہے۔
عشائیہ میں سفارت کاروں سمیت اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
یہاں بتاتے چلیں کہ پاکستان سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد 27 نومبر کی صبح شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔