پاکستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز حسن علی نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ گفتگو کے بارے میں کرکٹ شائقین کے سوال کا ٹوئٹر پر مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔
سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ کے میچ کے دوران بابر اعظم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حسن علی سمیت قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
کرکٹ شائقین میں سے ایک نے ٹوئٹر پر حسن اور بابر کی گفتگو میں مصروف تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن سے سوال کیا کہ ’براہ کرم مجھے یہ بھی بتائیں کہ آپ دونوں کے درمیان کیا بات ہورہی تھی جس وجہ سے بابر اعظم کا تاثر بدل گیا ہے۔
Basically we talking about Shadab’s wedding babar saying vo ni honi 😆 @76Shadabkhan https://t.co/LLejsLkBFq
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) November 22, 2022
ٹی ٹوئنٹی کے نائب کپتان، شاداب خان نے جواب دینے میں پیچھے نہیں ہٹے، اور کہا، "آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں کافی بڑا ہو گیا ہوں۔ ہر کوئی میری شادی کا پوچھتا ہے۔ میں ابھی ایک بچہ ہوں۔”
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حسن علی کو کسی زمانے میں پاکستان کے پیس اٹیک کا اٹوٹ انگ سمجھا جاتا تھا لیکن گزشتہ چند سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث انہیں قومی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا۔