رمیز بھائی ایک بار مجھ سے مل لیں ، میں مزید کھیلنا چاہتا ہوں : عمراکمل

اسپورٹس (ویب ڈیسک) کے مطابق عمراکمل کی جانب سے چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔
عمراکمل نے ایک ٹی وی چینل نمائندے سے گفتگو میں کہا کہ میں ابھی بھی فٹ ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر سخت پریکٹس کرتا رہتا ہوں ۔ میری خواہش ہے کہ ایک بار موقع ملے مگر پی سی بی میجنمنٹ کی جانب سے مجھے بلاوجہ نظرانداز کیاجارہا ہے ۔

سابق بلے باز نے اس موقع پر رمیز راجہ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین کرکٹ بورڈ سے کچھ اہم معاملات پر بات کرنا چاہتا ہوں ۔ رمیز بھائی مجھے ملاقات کا بس ایک موقع دیں میں ابھی مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ۔

صحافی نے عمراکمل سے پوچھا کہ آپکا گھر قذافی اسٹیڈیم سے بہت قریب ہے آپ خود جاکر ان سے ملاقات کیوں نہیں کرلیتے ۔ تو عمراکمل کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے باہر گارڈ ہوتے ہیں اگر انھوں نے مجھے اندر نہ جانے دیا تو میری کیا عزت بچے گی ؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی مستحق کھلاڑی کو بغیر کسی وجہ سے سائیڈ لائن کیا جائے تو وہ کتنی دیر اپنی مجبوری پر چپ رہ سکتا ہے ۔
یہاں بتاتے چلیں کہ پاکستان سپرلیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نہ دینے پر ان کی کرکٹ معطل کردی گئی تھی ۔ جس پر انھوں نے ٹی وی پر بیٹھ کر معافی بھی مانگی تھی
مگر بعد میں 2021 میں ان کو دوبارہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے