ویرات کوہلی کی 2006 میں پاکستان کے دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

بھارتی لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی کی سن 2006 کی پاکستان مین کیے گئے ویزٹ کی ایک نایاب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے آج سے تقریباً 16 سالے پہلے بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ انھوں نے پشاور اور شیخو پورہ میں ٹیم کی جانب سے میچز بھی کھیلے تھے ۔

اس وقت بھارتی انڈر19ٹیم کی کپتانی پیوش چاولہ کر رہے تھے۔ جو ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اس میں ویرات کوہلی ٹیم کے دیگر پلئرز کیساتھ لاہور کے کسی شاپنگ مال میں کچھ خرید رہے ہیں پھر ایک ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے دکھائی بھی دے رہے ہوتے ہیں یہ خوبصورت نایاب ویڈیو ٹویٹر اسپورٹس صارف فرید خان نامی صحافی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے ۔ جو بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے ۔

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ بھارتی انڈر 19 ٹیم نے اس دورے کے دوران 4 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے اور تمام کے تمام میچز ہی جیتے تھے ۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم بدقسمتی سے کوئی بھی میچ جیت نہیں پائی تھی ، جبکہ ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ میچز کی تین اننگز میں مجموعی طور پر 172 اور تین ون ڈوے میچز میں 125 رنز اسکور کیے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے