نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے جارہی ہے ، جس میں آج پاکستان اور کیوی کے درمیان ہونے والے پانچ ٹی ٹونٹی میچز کا شیڈول کی تفصیلات بیان کی جائیں گی ۔ اگر ہم پہلے میچ کی بات کریں تو وہ مقابلہ 13 اپریل 2023 میں ہوگا یہ تمام میچز پاکستانی کرکٹ شائقین کو سُپر لیگ کے بعد کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔

پہلے میچ کے وینیو کی بات کریں تو یہ مقابلہ آپ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دیکھنے کو ملے گا ۔ اور اگر دوسرے ٹی ٹونٹی کی بات کریں تو یہ میچ 15 اپریل 2023 کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا ۔ اسی طرح تیسرا میچ 16 اپریل کو یعنی کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے اگلے دن ہی یہ مقابلہ کھیلا جائے گا ۔ چوتھا مقابلہ کچھ دن کے وقفے کے بعد 19 اپریل کو ہوگا جو کہ کراچی میں ہی ہونے جارہا ہے ۔
مگر آخری ٹی ٹونٹی میچ جو کہ 23 اپریل کو ہوگا وہ لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ بہت سے لوگ یہ جانتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پچھلے سال سیکورٹی کا بہانہ بنا کر میچ والے دن ملک چھوڑ گئی تھی ۔ جس کیوجہ سے یہ بہت سارے میچز وہ پاکستان میں کھیلنے جارہے ہیں تاکہ پاکستانی قوم اس واقعہ کو بھلا سکے ۔