پاکستان ٹیم کے بہت سے کھلاڑی قومی ٹیم سے ریٹائرڈ ہونے ،کے بعد بھی کئی سالوں تک پاکستان کی سپر لیگ میں حصہ لیتے رہے ہیں ۔ مگر اب کی بار کچھ مختلف ہونے جارہا ہے اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے سنئیر ترین دو اہم کھلاڑی ، شعیب ملک اور محمد حفیظ نے پی ایس ایل 2023 میں مزید حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

یہاں پر سب سے غور طلب بات یہ ہے کہ شعیب ملک نے ابھی تک تو قومی ٹیم سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا مگر پی ایس ایل کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 ان کے لئے آخری سیزن بھی ہوسکتا ہے ، شعیب ملک اور محمد حفیظ اب کرکٹ سے ہمیشہ کیلئے دستبردارہونے جارہے ہیں ۔ پی ایس ایل اپنے ان لیجنڈز کی کمی ہمیشہ ہی محسوس کرے گا ۔ کیونکہ چاہیے قومی کرکٹ ٹیم ہو یا پی ایس ایل لیگ ، دونوں پلئیرز نے اپنی عمدہ پرفارمنس سے سب کو ہمیشہ ہی متاثر رکھا ہے ۔
امید یہ ظاہر کی جارہی ہے کہ دونوں کھلاڑی اپنا کیرئیر کرکٹ تجزیہ نگار کے طور پر شروع کریں گے ۔
شعیب ملک نے اس بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اے ٹی وی کی جانب سے تجزیہ نگار کے طور پر اپنی خدمات دیں اور محمد حفیظ تو پہلے سے ہی پی ٹی وی اسپورٹس سے منسک ہیں اور ان کے تجزیے اکثر سوشل میڈیا ہیڈ لائنز کی زینت بنتے رہتے ہیں