ارشدیپ کے وسیم اکرم سے موازنے پر جونٹی روڈز بھی بول اُٹھے

ساوتھ افریقہ کے سابق لیجنڈری بلے باز جونٹی روڈز نے اسپورٹس میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لیجنڈ وسیم اکرم کا بھارتی نوجوان باولر سے موازنہ فی الحال نامناسب ہے ۔ سابق جنوبی افریقین کرکٹر نے کہا کہ آئی پی ایل سے سامنے والے اس ٹیلنٹ نے آخری دوسالوں میں خود کی باولنگ میں بہت نکھار پیدا کیا ہے ۔ جو دیگر بھارتی باولرز کیلئے بھی ایک مثال ہے ۔ مگر

ابھی ان کا ایک وسیم اکرم جیسے بڑے پائے کے باولرز سے موازنہ خود ارشدیپ کو بلاوجہ پریشر میں ڈال دے گا ۔سابق کرکٹر نے مزید کہا ہے اگر آپ جسپریت بمراہ کی ماضی میں کارکردگی میں بہتری پر نظر ڈالیں تو ارشدیپ بالکل ویسا ہی جارہا ہے ۔ ، یہ نوجوان ایسا فاسٹ باولر ہے جس میں سیکھنے اور سننے کی بے حد لگن نظر آرہی ہے ۔ جونٹی روڈز کا کہنا ہے کہ ارشدیپ ٹی ٹونٹی میں پاور پلے میں بہت خطرناک باولر ثابت ہوتے ہیں ۔اور ان کا کنٹرول بھی بہتر ہے ۔ وہ وکٹ لینے کیلئے وسیم اکرم کی طرح آتے ہیں

سابق لیجنڈری کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ارشدیپ بہترین گیند بازی ہے اور اس کا مستقبل بہت ہی زبردست ثابت ہوگا ۔ مگر اگر آپ کیرئیر کے اس لمحے اسکو ایسے بڑے کھلاڑی سے موازنہ کرنا شروع کردیں ۔جو اس سے پہلے کھیل چکا ہے تو وہ ایسے کھلاڑی پر غیر ضروری پریشر کو بڑھا دے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے